لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک آفیسر کا تبادلہ نہ کرنے، روڈ مینجمنٹ پلان بنانے اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ہزار روپے کا چالان کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران شہر کے چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ون فائیو پر زیادہ کالز مظاہروں کی وجہ سے ٹریفک جام کی آتی ہیں۔
سی ٹی او کے مطابق ایک سال میں لاہور میں 7 بڑے جلسوں سمیت 2 ہزار 43 مظاہرے اور مختلف واقعات ہوئے جو ٹریفک جام کا سبب بنے جبکہ ٹیپا اور ایل ڈی اے کے ساتھ کام کرتے ہوئے تجاوزات بھی ہٹاتے ہیں۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ اچھے کام کر رہے ہیں، خطرہ ہے کہ کہیں آپ کا تبادلہ نہ ہو جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیف ٹریفک آفیسر کا تبادلہ نہ کرنے اور روڈ مینجمنٹ پلان بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر 2،2 ہزار روپے کے چالان کریں اس کا حکم ہم جاری کریں گے۔
لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے چالان کا حکم
05:31 PM, 19 Nov, 2021