کورونا سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،مفت علاج ،مفت کورونا کورس کا اعلان 

05:31 PM, 19 Nov, 2021


واشنگٹن:حکومت نے کورونا سے پریشان عوام کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ،مریضوں کو اب مفت علاج کی سہولت کیساتھ کورونا کا مفت کورس بھی کروایا جائے گا جس کیلئے امریکی حکومت نے دوا ساز کمپنی فائزر سے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ایک کروڑ کورس خریدنے کی تیاری کر لی ہے ۔

امریکی محکمہ صحت کے مطابق عوام کو آئندہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ایسے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں جس سے کورونا وائرس سے قبل ازقت نہ صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ علاج میں بھی سہولت میسر آئے گی ،امریکا فائزر سے سوا پانچ ارب ڈالر کی نئی دوا خریدے گا۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا امریکی حکومت دوا ساز کمپنی فائزر سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایک کروڑ کورس خریدنے جا رہی ہے، جن کی قیمت پانچ ارب 29 کروڑ ڈالر ہے۔

فائزر کمپنی امریکی حکومت کو ایک کروڑ افراد کے لیے انسداد کورونا گولیاں فراہم کرے گی،خوراک اور ادویات سے متعلق امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے حتمی منظوری کے بعد فائزر رواں سال سے ہی اپنی دوا کی ترسیل شروع کردے گی۔

واضح رہے فائزر کی تیار کردہ دوا کے ایک مکمل کورس کی قیمت 529 ڈالر ہے۔

مزیدخبریں