دانش کنیریا کو ڈومیسٹک اور لیگز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

05:13 PM, 19 Nov, 2021

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کو ڈومسیٹک کرکٹ اور لیگز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ 
سندھ ہائیکورٹ میں دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اورلیگز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران دانش کنیریا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دانش کنیریا نے سپاٹ فکسنگ نہیں کی بلکہ صرف میٹنگ کرائی اور وہ الزام قبول کر چکے ہیں لہٰذا انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (ی سی بی) کے بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ 
عدالت میں  موجود پی سی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دانش کنیریا پر سپاٹ فکسنگ کا الزام ہے جس پر انگلش کاؤنٹی کلب نے عمر بھر کیلئے ان پر پابندی عائد کی جس کے بعد انہوں نے برطانوی عدالت میں اپیل دائر کی اور اسے بھی مسترد کر دیا گیا ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 
واضح رہے کہ مارون ویسٹ فیلڈ سپاٹ فکسنگ کیس میں دانش کنیریا کو کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی کا سامنا ہے جنہوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں فکسنگ کا اعتراف کیا تھا جس پر انہیں تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں