اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ شرح سود میں ایک اعشاریہ پانچ صفر فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔پالیسی ریٹ 8اعشاریہ 75فیصد ہوگیا۔،اس سے قبل شرح سودسات اعشاریہ دو،پانچ فیصد تھی۔
ترجمان ا سٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 150بیسس پوائنٹس بڑھا کر 8.75فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہنگائی اور توازن ادائیگی سے متعلق خطرات بڑھے ہیں ۔ مہنگائی عالمی اور ملکی دونوں قسم کے عوامل کی بنا پر ہے ۔
ستمبر اور اکتوبر میں جاری کھاتے کے خسارے توقع سے زیادہ رہا۔ بیرونی دباؤ سے نمٹنے کا بوجھ زیادہ تر روپے پر پڑا ہے۔ بنیادی شرح سود میں اضافے کے باوجود حقیقی شرح سود منفی ہے۔