جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ چھوڑ دی

03:59 PM, 19 Nov, 2021

 جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈیولیئرز نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے  عزت اور عوام کا پیار دیا آخری سانس تک ان یادوں سے جڑا رہوں گا۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز اے بی ڈیولیئرز نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے ۔ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد لیگ کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ 
  اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت عزت اور پیاردیا۔ تمام کھلاڑیوں، ٹیموں، کوچز اور فزیوز کا شکرگزار ہوں۔

یاد رہےاے بی ڈیولیئرز نے سال  2018 میں  انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔وہ اپنے دورمیں جارح مزاج بلے باز تھے اورانہوں نے کئی ورلڈ ریکارڈ بنائے کئی اہم میچز میں اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں ۔ ڈی ویلیئرز نے 31 گیندوں پر تیز ترین سینچری اور 16 گیندوں پر تیز ترین ففٹی بنائی ہے ۔ 

اے بی ڈویلیئرز نے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز 217 ناٹ آؤٹ بنائے ۔انہوں نے مسلسل 12 میچوں میں ففٹی بنانے کا ریکارڈقائم کیا جبکہ ون ڈے میچز میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ 16 چھکے مارنے میں ان کا دوسرا نمبر ہے ۔ 

مزیدخبریں