کراچی : معروف اداکارہ مہوش حیات نے بالی وڈ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم پر شدید تنقید کی ہے، فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات ڈائریکٹر پر برس پڑیں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے اکشے کمار کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم " سوریا ونشی " پر شدید اظہار برہمی کیا ہے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ فلم میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو بطور ولن پیش کیا گیا ہے ۔
“Sooryavanshi”is the latest film in Bollywood promoting islamophobia. The tide is turning in Hollywood & I hope that across the border they will also follow suit. As I’ve said, if not positive depictions,at least be fair in the way that you show Muslims. Build bridges not hatred! pic.twitter.com/DA7MUuVpKo
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 17, 2021
اداکارہ مہوش حیات نےاپنے ردِ عمل میں کہا کہ بالی وڈ کی نئی فلم سوریا ونشی اسلاموفوبیا کو بڑھاوا دے رہی ہے، یہ رجحان ہالی وڈ میں بدل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ سرحد کے اس پار بھی اس کی پیروی کی جائے گی، اگر فلم میں مثبت عکاسی نہیں کر سکتے تو کم از کم انصاف ضرور کرنا چاہئے ۔
یاد رہے کہ روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی سوریا ونشی وہ پہلی فلم ہے جو بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سینما گھروں کی زینت بنی ہے اور کامیابی کے کئی ریکارڈ قائم کرچکی ہے ۔
فلم سوریا ونشی میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر دکھا کر اسلاموفوبیا کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے جس پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ تاہم روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ میری پچھلی فلموں میں ہندوؤں کو ولن دکھانے پر کبھی تنقید نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر پیش کرنا کسی خاص ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔