مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف آج مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف آج مکمل ہڑتال
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آج مکمل ہڑتال
سورس: فائل فوٹو

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکے مظالم کیخلاف آج مکمل شٹ ڈاؤن ہو گا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز کے نہتے کشمیریوں کیخلاف کریک ڈاؤن اورقابض فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہو گی۔

حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق کی کال پر مقبوضہ کشمیرمیں کاروبار، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند رہے گا۔ عوام گھروں پر سیاہ پرچم لہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کا مقصد شہدا کے خاندانوں سے اظہاریکجہتی اوربھارتی مظالم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

نماز جمعہ کے بعد سرینگرسمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ بھارتی فورسز نے احتجاج کو طاقت سے دبانے کے لئے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 دن میں 9 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور متعدد کو گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 روز میں 9 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔ ایک روزقبل بھارتی فورسز کی فائرنگ سے حیدرہ پورہ میں چار کشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔

بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شہدا کی لاشیں بھی خاندان کے حوالے نہیں کیں۔ شہدا کے لواحقین لاشوں کے حصول کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔