اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.04 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40 ہزار 143 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 418 کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.04 فیصد رہی۔
Statistics 19 Nov 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) November 19, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 40,143
Positive Cases: 418
Positivity %: 1.04%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 1083
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 10 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار448 ہو گئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار240 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہو سکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے جبکہ کمروں کو بند کر کے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کر دیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کر کے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے لیکن گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔