وزرات آئی ٹی نے سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے نئے رولز متعارف کرا دیے

Ministry of IT، New rules for Social media
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے نئے رولز کا اطلاق کر دیا  گیا۔ نئے قوانین کے تحت اسلام ، دفاع پاکستان ، پبلک آرڈر کے بارے میں غلط معلومات اور فحش مواد پر پابندی  عائد ہو گی ۔

وزارت آئی ٹی نے نئے سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد کر انے کا آغاز  کر دیا۔ نئے رولز وزات آئی ٹی کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے  ہیں۔ ان نئے رولز کا نام ریمول اینڈ بلاکنگ ان لاء فل آن لائن کنٹینٹ رکھا گیا ہے۔ 

رولز کے تحت تمام سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کے وقار،سلامتی و دفاع کے خلاف مواد ختم کرنےکی پابند ہوں گی اور ساتھ ہی  تمام کمپنیاں 9ماہ میں پاکستان میں دفاتر قائم کرنے اور 3 ماہ کے اندر کوارڈینشن کی خاطر فوکل پرسن مقرر کرنے کی پابند ہونگی۔ 

وزارت آئی ٹی نے 5لاکھ سے زائد صارفین والی سوشل میڈیا کمپنیوں کی پی ٹی اے میں رجسٹریشن لازم قرار دی اور ساتھ احکامات جاری کیے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں 18 ماہ میں ڈیٹا بیس سرور قائم کریں گیاور   کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گی۔ 

نئے احکامات میں انتہا پسندی، دہشت گرد، نفرت انگیز مواد، فحش اور تشدد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہوگی ۔مذہب، توہین رسالت ، حکومتی احکامات مخالف مواد  بھی اپلوڈ نہیں کیا جاسکے گا ۔