بھارت کی ایک بار پھر پاکستان میں ایئر سٹرائیک ، بھارتی میڈیاکا دعویٰ

06:51 PM, 19 Nov, 2020

اسلام آباد: بھارت نے  آزاد کشمیر میں ایک بار پھر ائیر سڑائیک کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نےایک بار  پپھر پاکستان کی فضائی حدود  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر  میں ائیر سٹرائیک کر دی .

ہندوستانی فوج نے آزاد کشمیر  میں 'پن پوائنٹ پوائنٹ سٹرائیک' کی ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فوج نے دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے دہشتگردوں کو تیسری بار نشانہ بنایا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے شدید سردی سے قبل بھارت میں دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کے لئے آزاد کشمیر کے اندر دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر ایک ائیر سٹرائیک کی ہے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا اس میں کتنے افراد مارے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ چند روز سے ایل او سی  پر بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی دیکھنے کو ملی ہے اور اب بھارتی میڈٰیا کے مطابق بھارتی فوج نے دراندازی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں فضائی کارروائی کر دی ہے۔ 

آپ کو  بتاتے جائیں کہ تاحال پاکستانی حکام کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔ 

نوٹ : جیسے جیسے تفصیلات آئیں گی اس خبر کو  اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا


 
 

مزیدخبریں