شعیب ملک نے مجھے شادی کی پیشکش اس انداز میں کی کہ مجھ سے انکار نہ ہوسکا ۔ ثانیہ مرزا 

شعیب ملک نے مجھے شادی کی پیشکش اس انداز میں کی کہ مجھ سے انکار نہ ہوسکا ۔ ثانیہ مرزا 
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور ،پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک کا لہجہ بہت متاثر کن اور سچائی پر مبنی تھا۔

 شعیب ملک نے اُنہیں اس انداز میں شادی کی پیشکش کی کہ وہ کوئی بات ہی نہیں کر سکی۔

پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں شادی کی تھی ۔ دونوں کا سال 2018 میں ایک بیٹا ہوا جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے  ۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کس طرح پروپوز کیا، اس بات کا انکشاف ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔

 ثانیہ مرزا  کا کہناتھا کہ  شعیب کی  شادی کی پرپوزل بہت متاثر کن تھی اور میں کوئی بات ہی نہ کرسکی ۔

ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا کہ چند ماہ کی ملاقاتوں کے بعد شعیب ملک نے مجھے بہت صاف اور سیدھے الفاظ میں کہا کہ وہ مجھ سے  شادی کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر تمہارا جواب ہاں ہے تو مجھے بتادینا میں بھارت آکر تمہاری فیملی سے ملوں گا ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی بات میں سچائی تھی اس کے میرے لئے جذبات سچے تھے جن کا انہوں نے اظہار کردیا ۔ 

ثانیہ نے انکشاف کیا کہ شعیب نے مجھے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرپوز نہیں کیا بلکہ سیدھے سادے انداز میں بات کردی تھی ۔  

 ایک سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ  ہمارے روئیوں میں مماثلت نہیں ہے جب کوئی بات فائنل نہیں ہورہی ہوتی تو الجھن اور بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ شعیب کھل کر بات نہیں کرتے جس پر مجھے غصہ آتا ہے ۔ شعیب ملک ہمیشہ آرام سے بات کرتے ہیں جب ہمارا جھگڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے موبائل میں لگ جاتے ہیں اور میں بولتی رہتی ہوں ۔