مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں مسجد الحرام کی سینی ٹائزنگ کا کام تنی تیزی سے ہوتا ہے کہ صرف 35 منٹ لگتے ہیں کہ یہ کام شروع سے آخر تک مکمل ہوجاتا ہے .
چار ہزار سے زیادہ کارکن مطاف ، صفامروہ کے دمیانی حصے ، صحن ، فرش اور دالانوں میں تیزی سے سینٹائزنگ کا کام سر انجام دیتے ہیں ۔
عرب نیوز کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے سینی ٹائزنگ کے لیے 9 ٹیمیں مختص کی ہوئی ہیں ۔ جو صفائی ، دھلائی ، اور سینی ٹائزنگ کا کام انجام دیتی ہیں ۔
روزانہ کی بنیادوں پر حرم مکی سے بیس ٹن سے زیادہ کباڑ اٹھایا جارہاہے ۔ تمام ٹیموں میں تقسیم کار کردیاگیاہے ، یہ گرد غبار جھاڑنے سے لیک ویکیوم دھلائی اور صفائی تک ہر ٹیم کے کارکنان کی تعداد مختلف ہے ۔
مسجد الحرام میں صفائی اور قالینوں کے انچارج نے بتایا کہ حرم انتظامیہ نے عمرہ زائرین کے استقبال کے حوالے سے خصوصی پروگرام تیار کیا تھا، مسجد الحرام کی انتظامیہ کے یہاں صفائی اور سینی ٹائزنگ کاکام بے حد اہیمت رکھتا ہے ۔