اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرام درانی کا شاہراہیں کھولنے کا اعلان

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرام درانی کا شاہراہیں کھولنے کا اعلان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرام درانی نے اعلان کیا ہے کہ آج رات شاہراہیں کھول دی جائیں گی، حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ضلعی سطح پر جلسے کیے جائیں گے۔ پلان سی کے بعد ہمیں پلان ڈی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


 

تفصیلات کے مطابق ، اکرم درانی نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن متحد ہے، نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے حکومت بوکھلا چکی ہے۔ عوام مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں۔ حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت نے معیشت تباہ کر دی ہے۔ عمران خان قوم پر ترس کھائیں اور گھر چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے اپوزیشن متفقہ طور پر نام تجویز کرے گی۔ رہبر کمیٹی کے فیصلوں پر رواں ہفتے عملدرآمد ہوگا۔