فردوس عاشق اعوان سے ساؤتھ انڈین اداکارہ پونم کور کی ملاقات

10:34 PM, 19 Nov, 2019

اسلام آباد:  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے نامور ساؤتھ انڈین اداکارہ پونم کور نے ملاقات کی۔  کرتارپور رہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم اور روشن مثال قرار دےدیا ۔ 


تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا انڈین اداکارہ سے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کی صورت میں محبت کا بیج بویا ہے۔ ہم دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمارے دل میں سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا تہہ دل سے احترام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک دیوجی نے انسانیت اور رواداری کا درس دیا۔ ہمارا آئین بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔ پاکستان آنے پر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس موقع پر پونم کور نے کہا کہ پاکستان آ کر بے حد خوشی محسوس ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان اور دونوں ممالک کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں پاکستان سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جا رہی ہوں۔

مزیدخبریں