شیخ رشید راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج

10:19 AM, 19 Nov, 2019

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ شیخ رشید کو گزشتہ روز دل کی تکلیف کی وجہ سے آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی اینجیو گرافی کی۔

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کرنے سے قبل ڈاکٹر اظہر کیانی نے شیخ رشید کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

 ڈاکٹروں کی جانب سے شیخ رشید کو مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں