لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف ایسے ہاتھ ہلاتے ہیں جیسے کشمیر فتح کر لیا ہو. بدقسمتی سے لوٹ مار کرنے والے ٹکے ٹکے کے سیاستدان باتیں کرتے ہیں، کرپٹ افراد خود کو ہیرو بنا کر پیش کرتے ہیں.
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف اور فرزندہ اعلیٰ ایسے ہاتھ ہلاتے ہیں جیسے کشمیر فتح کر لیا ہو۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ فرزند اعلیٰ کہتے تھے بچو ، پاکستان بھی ضروری ہے اور کرپشن بھی ضروری ہے، آج کل اسمبلی میں ہاتھ باندھ کر بیٹھے ہوتے ہیں اور ارکان سے کہتے ہیں اسمبلی میں دنگا فساد کراؤ۔ رائے ونڈ اور سرے محل ساتھ قبروں میں نہیں جائے گا۔
وزیر اطلاعات فیاض چوہان لاہور میں تقریب سے خطاب کر رہے تھےانھوں نے کہا کہ سابق سیاستدانوں نے کرپشن کو آئیڈیالوجی بنا دیا تھا۔