کراچی : صوبہ سندھ کے پسماندہ علاقے تھر سے تعلق رکھنے والی خاتون سینیٹر کرشنا کماری کوہلی 100 بااثر اور متاثر کن خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
برطانیہ کے نشریاتی ادارے نے 2018 کی 100 بااثر اور متاثر کن خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں تھر سے تعلق رکھنے والی خاتون سینیٹر کرشنا کماری کوہلی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کرشنا کماری کا تعلق ضلع تھر کے علاقے نگرپارکر سے ہےاور وہ پاکستان میں سینیٹ کی رکن بننے والی پہلی ہندو دلت خاتون ہیں۔
کرشنا کماری اور ان کے خاندان نے 3 برس بے گار کیمپ میں بھی کاٹے اور 16 سال کی عمر میں ان کی شادی ہوئی۔انہوں نے خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس فہرست میں 60 ملکوں سے خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ان خواتین نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیں یا مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کیا۔