اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی خود مختار ملک کے حوالے سے زبان جارحانہ ہے.تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو تاریخی حقائق کے منافی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فورسزکی جانیں گئیں، امریکا نے پاکستان میں غیر قانونی ڈرون حملوں میں لوگوں کوقتل کیا، کابل میں اسپونسرڈ جہاد میں ہم سے مدد لی گئی ، رضاربانی نے کہا کہ امریکا نے جنگی اخراجات کے لئے پاک افغان سرحد پرمنشیات کی صعنت قائم کی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان میں منشیات، اسلحہ کا کلچر متعارف کرایا، پورے پاکستانی معاشرےکو انتہاپسندی کی بھینٹ چڑھا دیا ، سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا بھارت کو خطےکا چوکیداربنانے پر پاکستان کے انکار سے امریکا پریشان ہے، پاکستان امریکا سے اتحاد پرمعاشی، سیاسی عدم استحکام کی قیمت ادا کر رہا ہے، امریکی صدرپاکستان کےحوالےسےایسی زبان استعمال کرنے سے باز رہیں.
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد اورمختار ہےامریکاکی کالونی یاریاست کا حصہ نہیں.