اسلام آباد : دفتر خارجہ نے چین میں خودکشی کرنے والے پاکستانی طلب علم اسامہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی طالب علم کی ہلاکت پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چین میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی طلب علم اسامہ خان کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے وہ بالکل جعلی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ طلب علم کی لاش کو پاکستان لانے کے حوالے سے چینی حکام سے رابطے میں ہیں ، اس واقعے سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی طلب علم کی میت آج رات چین سے پاکستان لائی جائے گی ، اسامہ احمد چین کے صوبے لیوننگ کی جیان زو یونیورسٹی کا طلب علم تھا ۔