لندن:مختصرمدتی یادداشت بہتر کرنے کے لیے کچھ دیرالٹے قدم چلنے کی مشق روزانہ کی بنیاد پر کریں۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ کھڑے رہنے یا آگے بڑھنے والے افراد کے مقابلے میں اگر کچھ میٹر تک الٹا چلا جائے تو اس سے بہت کم وقت میں حافظہ بہتر ہوتا ہے اس کے لیے ماہرین نے ایک دلچسپ تجربہ کیا۔
اس تجربے میں 114 رضا کاروں کو ایک ایسی ویڈیو دکھائی گئی جس میں ایک خاتون کا بیگ چوری کرلیا جاتا ہے۔ پہلے تمام رضا کاروں نے یہ ویڈیو دیکھی اور اس کے بعد انہیں ایک سڑک پر لایا گیا۔
ایک اور دلچسپ تجربے میں شرکا کو ٹرین میں بٹھایا گیا اور کچھ اس طرح رکھا گیا کہ وہ ٹرین چلنے کی سمت میں یا اس کے مخالف انداز میں بیٹھے اور یہاں بھی ان افراد کی یادداشت بہتر پائی گئی جو آگے چلتی ہوئی ٹرین میں پیٹھ کرکے بیٹھے تھے گویا وہ الٹی سمت جارہے ہوں۔
اس کے بعد سائنس دانوں نے بدل بدل کر یادداشت کے پانچ مختلف ٹیسٹ لیے اور ہر ایک میں الٹے قدموں چلنے والوں کی مختصر مدتی یادداشت کو بقیہ افراد سے بہتر پایا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ زمان و مکاں کا تصوردماغ پر اثر انداز ہوکر ہمارے حافظے پر اثر ڈالتا ہے۔
ماہرین اب بھی اس کی وجہ جاننے سے قاصر ہیں اور اس پر مزید تحقیق کررہے ہیں تاہم دیگر ماہرین نے اس تحقیق کو خوش آئند قرار دیا ہے۔