حکومت قرض لے کر خوشیاں منا رہی ہے ، بات کرو تو گالم گلوچ پر آ جاتی ہے:خورشید شاہ

07:52 PM, 19 Nov, 2018

سکھر:پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے شروع دن سے ہی عوامی طاقت پر بھروسہ کیا ہے ، پیپلزپارٹی کا نعرہ رہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں روہڑی کے قریب جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تو لوگ جیل کے نام سے ڈرتے ہیں ، پیپلزپارٹی کا نعرہ ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے شروع دن سے ہی عوامی طاقت پر بھروسہ کیا ہے ، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے عوامی حقوق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کشتی کو ہر دور میں ڈبونے کی کوشش کی گئی ہے ، عوام کو سہولت دیں گے ، لاہور ، پنڈی اور ملتان میں میٹرو چلائیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ادھار لے کر خوشی منا رہی ہے ، آج کی حکومت ایسی ہے کہ بات کرو تو گالم گلوچ پر آ جاتی ہے ، یہ کیا ہو رہا ہے َ؟ پارلیمٹ تو ایسی نہیں تھی۔

مزیدخبریں