ممبئی :بالی ووڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا کی شادی کے بعد وطن واپسی ، مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا ، شادی کی تقریبات اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کو موکا میں ہوئی تھیں ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دونوں اداکاروں نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو کا انتخاب کیا تھا جہاں 14 اور 15 تاریخ کو دو علیحدہ علیحدہ مذہبی رسومات کے تحت شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
پہلے روز تقریب کی میزبانی لڑکی والوں نے جب کہ دوسرے دن رنویر کے اہل خانہ نے کی۔چودہ نومبر کو شادی کی تقریب جنوبی بھارتی (ہندو مذہب) رسم و روایات کی طرز پر منعقد ہوئی جس میں دپیکا نے نارنجی مائل عروسی ساڑھی اور رنویر نے بھی دلہے کا ثقافتی لباس ’دھوتی کرتا’ زیب تن کیا تھا۔
شادی کے دوسرے روز کی تقریبات سندھی روایات کے مطابق انجام دی گئیں جس میں دپیکا نے سرخ لہنگا زیب تن کیا اور وہ روایتی دلہن بھی بنیں جبکہ رنویر نے اسی کے ملتے جلتے رنگ کا کلاہ پہنا۔