لندن:برطانوی وزیراعظم تھریسا نے بریگزیٹ کے لیے تاجروں کی حمایت کو ہدف بنا لیا ہے جس کے لیے خاتون وزیراعظم نے کوششیں بھی تیز کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کنفیڈریشن آف بزنس انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو یقین دلایا کہ بریگزٹ ڈیل برطانیہ کے حق میں ہے اور اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ منصوبے سے صرف برطانوی شہری ہی استفادہ نہیں کر سکیں گے بلکہ آسٹریلیا اور دہلی سے پیشہ ور افراد کی خدمات بھی حاصل کی جا سکیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ڈیل پرفیکٹ نہیں ہے لیکن ہمیں کاروبار اور ملکی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات بھی دیکھنے ہوں گے اگر ہم ایسے ہی یورپین یونین سے نکل آئے تو اس کا نقصان زیادہ ہوگا۔