راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہلائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری بھائی رہائش پذیر ہیں، بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے، اس صورتحال کے باوجود بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جاتاہے، ہماری فورسز صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جہاں ان کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق صحافیوں نے اپنے علاقوں کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے فیڈ بیک دیا اور اپنے علاقے میں پاک فوج کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔