'تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا امریکا کی خوشامد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں'

01:35 PM, 19 Nov, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ان پاکستانی رہنمائوں کے لیے ایک پیغام ہے جو نائن الیون کے بعد امریکا کو خوش کرنے کے چکر میں لگے رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہے وہ ڈرونز حملوں میں پاکستانی جانوں کا پھر ریمنڈ ڈیوس اور دیگر امریکی ورکرز کی رہائی کے معاملے پر وصولیاں کی گئی ہوں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرونز کے باعث پاکستانی میں ہونے والی غیر قانونی ہلاکتوں کی تعداد ان گنت ہے لیکن تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ امریکا کی خوشامد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں جب کہ امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں۔

مزیدخبریں