اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ان پاکستانی رہنمائوں کے لیے ایک پیغام ہے جو نائن الیون کے بعد امریکا کو خوش کرنے کے چکر میں لگے رہے۔
The illegal killings by drone attacks; the list is endless but once again history shows appeasement does not work. Also, whether China or Iran, US policies of containment & isolation do not coincide with Pak strategic interests. https://t.co/tFBe9BentG
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) November 19, 2018
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہے وہ ڈرونز حملوں میں پاکستانی جانوں کا پھر ریمنڈ ڈیوس اور دیگر امریکی ورکرز کی رہائی کے معاملے پر وصولیاں کی گئی ہوں۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرونز کے باعث پاکستانی میں ہونے والی غیر قانونی ہلاکتوں کی تعداد ان گنت ہے لیکن تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ امریکا کی خوشامد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں جب کہ امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں۔