کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دے دی تفصیلات کے مطابق میچ جیتنے کے لئے 249رنز ہدف دیا ،جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 63رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنرز رحمان گل اور ابراہیم زردان نے61رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔رحمان گل 40اور ابراہیم زردان36رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اکرام فیضی اور درویش رسولی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 69رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن بہتربنادی، درویش 18رنز کی اننگز کھیل کر محمد موسیٰ کا شکار بنے۔نثار وحدت 7اورطارق استانکزئی5رنز بناسکے۔
اس کے بعد وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ کوئی بھی بیٹسمین افغان بولرز کا جم کرمقابلہ نہ کرسکا، بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف دو کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکور کرسکے جبکہ تین بیٹسمین تو کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔پاکستان کی طرف سے محمد طحہٰ نے سب سے زیادہ 19 جبکہ کپتان حسن خان نے 10رنز بنائے۔