لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش میں روزانہ 100ٹریفک حادثا ت میں 53افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی میں روزانہ تقریبا100سڑک حادثات ہوتے ہیں جن میں 53افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کے پیش نظر یوگی حکومت اب ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے کمر بستہ ہوگئی ہے۔ ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی ڈی ایم کی سربراہی میں دیدی گئی ہے۔ 2016 کے اعدادوشمار کے مطابق61 ہزار235سڑک حادثات ہوئے۔
ان میں 19 ہزار320افراد ہلاک اور 25ہزار96زخمی ہوئے ۔ سپریم کورٹ کی کمیٹی برائے روڈ سیفٹی نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ریاستی حکومت نے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔ پرنسپل سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے سڑک کی سیکیورٹی کے تحت کم از کم 10فیصد سڑک حادثات کو کم کرنے کیلئے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی ہیں۔