ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ سارے کوئٹہ کو دیبہ جیسی تحفظ مہیا نہیں کرسکے، دہشت گردی کی کارروائیوں سے نمٹنا چیلنج ہےتاہم کوشش ہےکہ کوئٹہ کے سارے علاقوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن نیو پشتون آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کیا جارہا ہے۔ سرچ آپریشن کےدوران فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
تٖفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن سینی ٹائزیشن شروع کردیا، پشتون آباد کے علاقے میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔سیکٹر کمانڈر ایف سی بریگیڈیئر تصور ستار اور ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کمیونٹی کی شرکت کےبغیرآپریشن نہیں کیاجاسکتا،لہٰذا ہم نے پہلے ہی تمام عمائدین کو اعتماد میں لے لیا ہے ۔
اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن میں پولیس کو ایف سی کی مدد اورتعاون حاصل ہے۔ ان کا بتانا تھا کہ کلی دیبہ میں سرچ آپریشن کےدوران مقامی لوگوں نےمزاحمت کی تھی۔