وہ بیماری جو دل کی بیماری اور شوگر سے زیادہ خطرناک ہے کسی بھی وقت موت کا سبب بن سکتی ہے

دل کے دورے کے علاوہ ایک ایسی بیماری بھی ہے جس کی وجہ سے موت واقع ہوسکتی ہے

08:42 PM, 19 Nov, 2016

لندن: دل کے دورے کے علاوہ ایک ایسی بیماری بھی ہے جس کی وجہ سے موت واقع ہوسکتی ہے۔یہ بیماری Deep Vein Thrombosisہے جس میں انسان کا خون ٹانگ میں جم جاتا ہے جس کی وجہ سے موت ہوسکتی ہے۔یہ کچھ لوگوں کے جسم میں ہوتا ہے اور آنکھ جھپکتے ہی موت کا پیغام لے آتا ہے۔آپ نے دل ، شوگریا گردوں کی تکالیف کے بارے میں سن رکھا ہوگا اور انہیں انتہائی خطرناک سمجھتے ہوں گے لیکن اوپر بتائی گئی بیماری ان سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس کے بارے میں شائد کبھی نہ سن رکھا ہو،آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں:
یہ ایسی بیماری ہے جسے DVTکے نام سے بھی جانا جاتا ہے جس میں خون کا لوتھڑا جسم میں کہیں رُک جاتا ہے ،اکثر یہ خون کا لوتھڑاٹانگ میں پھنستا ہے۔جیسے ہی یہ لوتھڑاٹانگ کی رگ سے نکلتا ہے تو پھیپھڑے میں پھنس جاتا ہے اورpulmonary embolismکو جنم دیتی ہے جو کہ فوری موت کا باعث بنتی ہے۔DVTکی وجہ سے جلد سوزش کے ساتھ سوجن کا شکار بھی ہوسکتی ہے۔
کن لوگوں کو یہ بیماری ہوسکتی ہے: ہر سال20لاکھ لوگ اس خاموش قاتل کاشکار ہوتے ہیں اور دو لاکھ سے زائد اس بیماری کے بارے میں علم نہ رکھنے کی وجہ سے مارے جاتے ہیں۔یہ بیماری ایسے لوگوں میں ہوسکتی ہے 
*جو خواتین ہارمونل برتھ کنٹرول کی ادویات لیتی ہیں
*حاملہ خواتین
*وہ لوگ جو بہت زیادہ دیر تک حرکت نہ کریں، ہسپتال میں بیماری کا شکار لوگ جو کافی دیر بستر پر رہیںوغیرہ
*والدین میں یہ بیماری موجود رہی ہو
*موٹے لوگ
*تمباکو نوش
اس کے نشانات کیسے ظاہر ہوتے ہیں:اگر آپ کو ذیل میں سے کوئی چیز نظر آئے تو یہ بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔
*ٹانگ میں بلاوجہ کھچاﺅ
*ایک یا دونوں ٹانگوں میں سوزش
*سینے میں دردیا سانس لینے میں دشواری
*کھانستے ہوئے خون آنا

مزیدخبریں