امیتابھ بچن نے ارادھیا کو دنیا کی سب سے پیاری پوتی قرار دے دیا

پانچویں سالگرہ پر انہیں دنیا کی سب سے پیاری پوتی قرار دیتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے

08:37 PM, 19 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنی پوتی ارادھیا بچن کی پانچویں سالگرہ پر انہیں دنیا کی سب سے پیاری پوتی قرار دیتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن اپنی پوتی اورنواسی کے حوالے سے محبت کا اظہارکرنے کے لیے اکثرسماجی رابطے کی ویب سائٹس کا سہارا لیتے ہیں اوراس بارانہوں نے اپنی پوتی ارادھیا بچن سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے ارادھیا کی پانچویں سالگرہ پرانہیں دنیا کی سب سے پیاری پوتی قرار دے دیا ہے۔اداکارہ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ اسپاٹ پر پوتی ارادھیا بچن کی پانچویں سالگرہ پر 2 تصاویرشئیرکیں، جن میں ارادھیا بہت خوبصورت لگ رہی ہیں

امیتابھ بچن نے لکھا کہ دنیا کی سب سے حسین پوتی ارادھیا بچن اب 5 سال کی ہوگئی ہے، ارادھیا کے چہرے کے تاثرات بالکل بڑے لوگوں جیسے ہوتے ہیں، آج کی نسل کے بچے غیرمعمولی تیزاورخود پریقین رکھنے والے ہوتے ہیں جب کہ جو کچھ بھی ان کے ارد گرد چل رہا ہوتا وہ ان تمام چیزوں سے باخوبی واقف ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں