نیویارک: بیکنگ سوڈا ایک ایسی قدرتی چیز ہے جس کی وجہ سے نہ صرف آپ اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں بلکہ اس کی بدولت اپنے گھر کو بھی صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک کرسکتے ہیں،آئیے آپ کو اس کے استعمال بتاتے ہیں۔
شیشے کے برتن
اگرآپ شیشے کے برتنوں پر لگے سٹیکر کے نشانات اور چپچپاہٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو کسی کھلے برتن میں پانی ڈال کر اس میں دو چمچ بیکنگ سوڈا کے ڈالیں اور برتن کو ابال لیں،آپ دیکھیں گے کہ یہ ساف ستھرا اور چمکدار ہوچکا ہے۔
پھلوں کو چمکدار کرنا: اگرآپ پھلوں جیسے سیب ،مالٹے یا ٹماٹروںکو چمکدار کرنا چاہتے ہیں تو تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ان پر چھڑکیں اور پھر تازہ پانی میں اچھی طرح دھولیں،یہ چمکدار اورخوبصورت ہوجائیں گے۔
انگوٹھی کو چمکانا: کسی پرانے برش پربیکنگ سوڈا لگاکر اس سے انگوٹھی کو اچھی طرح صاف کریں،یہ چمکدار ہوجائے گی اور بالکل نئی لگے گی۔اس طریقے سے آپ پرانی جیولری کو نیا بناسکتے ہیں۔
کچن سے تیل کے نشانات صاف کرنا: باورچی خانے میں کھانا پکانے کے دوران چکنائی اور تیل کے نشانات الماریوں اور فرش پر پڑتے رہتے ہیں لیکن اگر آپ بیکنگ سوڈا اور لیموں کو ملاکر اس محلول سے چکنائی کے نشانات پر لگائیں گے تو وہ بنالکل غائب ہوجائیں گے اورساتھ ہی تمام چیزیں چمک جائیں گی۔
چکنے برتنوں کے لئے: اگر آپ کے برتن بہت زیادہ چکنے ہوچکے ہیں تو ان پر لیموں کا رس ڈال کر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں،چند منٹ کے بعد اسے کسی جالی سے صاف کریں،برتن نئے جیسے ہوجائیں گے۔
شیشے کی صفائی: اگر آپ شیشے پر لگے نشانات کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو پانی میں بیکنگ سوڈا ملاکر اس سے شیشوں کو صاف کرنے سے وہ چمک جائیں گے۔