سلمان اور میرے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے, ماڈل لولیا وینتر

سلمان خان فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی لولیا کو متعدد بارسیٹ پرلائے

05:41 PM, 19 Nov, 2016

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل لولیا وینترکو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ سلمان خان فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی لولیا کو متعدد بارسیٹ پرلائے اوردونوں کو منگنی اور شادی کی خبریں بھی خوب میڈیا کی زینت بنی رہیں تاہم دونوں نے ہی کبھی اس بارے میں خصوصی طور پر کبھی کچھ نہیں لیکن اب لولیا کا کہنا ہے کہ سلمان اور میرے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ کی ماڈل لولیا وینتر نے رومانیہ میں انٹرویو کے دوران کہا کہ  سلمان خان اور میرے درمیان محبت ختم نہیں ہوئی بلکہ سب کچھ اچھا ہے۔ ماڈل نے بھارت میں رہنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے وہاں بہت سارے محافظ ہیں لیکن میں یہاں رومانیہ میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں کیونکہ یہاں مجھے محافظوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔

لولیا وینترکا کہنا تھا کہ بھارت میں سلمان خان کو سب بہت چاہتے ہیں لیکن آپ ان کے ساتھ نہ گلی کوچوں میں جاسکتے ہیں اور نہ ہی کسی مال یا چرچ میں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ وہاں محفوظ نہیں بلکہ آپ اتنے تحفظ میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں لیکن رومانیہ میں وہ خود کو زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں۔

مزیدخبریں