”کنگ کانگ“ کا سیکوئل نمائش کیلئے تیار

فلم اگلے سال سنیما گھروں کا رخ کرے گی

05:35 PM, 19 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس: ایکشن اور ایڈونچر سیریز ”کنگ کانگ“ کی نئی ہالی ووڈ فلم ”کانگ سکل آئی لینڈ“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا فلم اگلے سال سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”کانگ سکل آئی لینڈ“ کی کہانی کنگ کانگ کے جزیرے کے گرد گھومتی ہے امریکی سپیشل فورسز کی ٹیم کنگ کانگ کے خاتمے کے لیے ایک جزیرے پر حملہ آور ہوتی ہے .

لیکن یہ جزیرہ امریکی فوجیوں کے لیے قبرستان ثابت ہوتا ہے اس بار ان کا دشمن صرف کنگ کانگ ہی نہیں بلکہ ایک اور عجیب و غریب مخلوق بھی ہے۔فلم کی ہدایات جارڈن واٹ رابرٹس نے دی ہیں نمایاں اداکاروں میں ٹام ہڈلسٹن، سیموئیل جیکسن، جان گڈمین، بری لارسن، جنگ تیان، جان آرٹز اور شیا ویگام شامل ہیں فلم اگلے سال دس مارچ کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں