ممبئی:شاہ رخ خان کو بولی وڈ کا کنگ کہا جاتا ہے انہیں یہ اعزاز ان کی کڑی محنت اور اپنے کام سے لگاو کی وجہ سے دیا گیا ہے،شاہ رخ 50 کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں لیکن آج بھی وہ کام سے گھبراتے نہیں بلکہ کسی نوجوان کی طرح محنت اورلگن سے کام کرتے ہیں۔ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکار ہمیشہ ان کی تعریف کرتے ہی نظرآتے ہیں ،کام کی دھن میں شاہ رخ اکثر کھانا کھانا بھول جاتے ہیں اور صرف کافی اور دیگر مشروبات پر گزارہ کرتے ہیں۔
کنگ خان کی آنے والی فلم “ڈیئر زندگی” کی کو اسٹار عالیہ بھٹ سے جب یہ بات پوچھی گئی کہ شاہ رخ کی وہ کون سی مخصوص خاصیت ہے جس سے آپ کو نفرت ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے ان کی کسی بات سے نفرت یا اختلاف نہیں ہے۔ لیکن ان کی ایک عادت مجھے پسند نہیں اور وہ یہ ہے کہ وہ کام کی زیادتی کے باعث کھانا نہیں کھاتے۔
انہوں نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار سیٹ پر مکمل خاموشی تھی اور کسی کو کچھ بھی کہنے کی اجازت نہیں تھی،ہم ایک طویل اور مشکل مکالمے والا سین شوٹ کررہے تھے کہ اچانک میں نے ایک گرجدار آواز سنی اور پھر میں نے محسوس کیا کہ یہ آواز شاہ رخ کے سٹمک (پیٹ)سے آرہی ہے۔
اور پھر میں انہیں کھانے کیلئے بسکٹ دیئے،انہوں نے بے تحاشہ کافی پی،میں نے بھی کافی پی لیکن میرے پاس میرا اپنا کھانا تھا ،لہٰذا مجھے ان کیلئے بیحد برا لگا اور میں نے ان سے کہا کہ آپ کو لازمی کھانا کھانا چاہئے۔
عالیہ بھٹ کو شاہ رخ کی کونسی عادت سے نفرت ہے
شاہ رخ 50 کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں لیکن آج بھی وہ کام سے گھبراتے نہیں
05:30 PM, 19 Nov, 2016