پورٹلینڈ: ایک امریکی مصورہ کو پرندوں سے اتنا لگاؤ ہے کہ وہ چھوٹی چڑیوں کی ڈرائنگ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے چھوٹے ( منی ایچر) گھر بھی بنارہی ہیں جہاں پرندے آکر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں۔خاتون نے اپنے گھروں کی کھڑکیوں پر ایسے کئی چھوٹے چھوٹے گھر بنائے ہیں جہاں انسانی گھروں کی طرح چھوٹی پینٹنگز اور فرنیچر بھی موجود ہے۔ یہاں پرندوں کے لیے کھانے کو بہت کچھ ہے اور چھوٹی رنگ برنگیاں چڑیا یہاں آکر بہت مسرت محسوس کرتی ہیں۔پرندوں کے گھروں میں خاتون نے مائیکرو کیمرے لگا رکھے ہیں جو پرندوں کی تصاویر اور ویڈیو بناتے رہتے ہیں لیکن شام ہوتے ہیں ان گھروں کو بند کردیا جاتا ہے تاکہ کوئی اور جانور اس میں نہ گھس جائے۔خاتون نے پرندوں کے چھوٹے مکانات کے علاوہ اپنے گھر کے پیچھے پرندوں کے لیے ان کے مرغوب چارے اور دانوں کا انتظام بھی کررکھا ہے۔