حیدر آباد میں ڈاکٹر نے اپنے 2 بیٹوں اور ماں کو یرغمال بنا لیا,بازیابی کیلئے پولیس کی کارروائی

03:26 PM, 19 Nov, 2016

حیدر آباد:  قاسم آباد  میں انوکھا واقعہ  ڈاکٹر نے اپنی 2 بیٹوں اور ماں کو یرغمال بنالیا۔  گولیا ں بھی چلائیں ۔زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہو گیا ۔ نیو نیوز کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہناہے ڈاکٹر ذہنی مریض ہے ۔بیوی بھی چھوڑ کر جا چکی ہے۔ بچوں کے کھیلنے پر ڈاکٹر غصہ ہوتا تھا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم اکثر لوگوں جھگڑتا رہتا ہے۔اس کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔  پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سختی نہیں کر رہے اس نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی اندر آیا تو میں دونوں بچوں اور اپنی والدہ کو  گولی ماردوں گا۔ پولیس کے مطابق بچوں اور خاتون کو بازیاب کرانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں