کوالالمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آج ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔وہ وزیراعظم نجیب رزاق کے اربوں ڈالر بدعنوانی سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نے سخت سیکورٹی کے باوجود مختلف مقامات سے دارالحکومت کے مرکزی علاقے تک مارچ کیا۔