پشاور میں سرچ آپریشن ، 23افغان باشندوں سمیت 70 گرفتار

01:52 PM, 19 Nov, 2016

پشاور: خیبر پختونخوا کے درالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے دوران 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔  

نیو نیوز کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں آج صبح تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ستر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار افراد میں 23 افغان باشندے بھی شامل ہیں جو قانونی دستاویزات کے بغیر شہر میں رہائش پذیر تھے۔ ان سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مزیدخبریں