ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا مقصد اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانا ہے: صدر آزاد کشمیر

01:38 PM, 19 Nov, 2016

لاہور: آزاد جموں وکشمیر کے صدر مسعود خان نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر پاکستان رینجرز کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔انہوں نے عظیم فلسفی شاعر کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بدترین ریاستی جبروتشدد کو سیاسی اور سفارتی دونوں سطحوں پر اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا رہا ہے اور بھارتی کی کنٹرول لائن پر جارحیت کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانا ہے۔

مزیدخبریں