پاکستان کی ترقی میں یواے ای کا تعاون قابل ستائش ہے:شہباز شریف

01:33 PM, 19 Nov, 2016

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کے درمیان  ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا النعامی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا پاکستان، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔یواے ای کے وفد نے تعلیم کے فروغ میں حکومت پنجاب سے تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

مزیدخبریں