کشمور: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام سے جو وعدےکیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مطالبے نہیں مانے گئے تو تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزام غلط ہیں ۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی حامی رہی ہے۔ آرمی چیف مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوں گے۔ نواز شریف کےوزیراعظم ہوتےہوئےاندرونی،بیرونی خطرات بڑھتےجا رہےہیں۔