کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے عوام دو دن سے پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔حیدر آباد پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے ، وفاقی حکومت لاکھوں شہریوں پر ظلم کر رہی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی والےوزیرکو وفاقی اورصوبائی اداروں کے معاملات حل کرانے چاہییں۔ سرکاری معاملات میں عوام کو گھسیٹنا کہاں کی سیاست ہے؟ بجلی والے وزیر کی سندھ دشمن پالیسی کی مذمت کرتاہوں۔