جنرل ظہیر الاسلام سے کبھی لندن یا کینیڈا میں ملاقات نہیں ہوئی: طاہر القادری

جنرل ظہیر الاسلام سے کبھی لندن یا کینیڈا میں ملاقات نہیں ہوئی: طاہر القادری

ٹورنٹو : تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے  لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام سے کبھی لندن یا کینیڈا میں ملاقات کی تردید کردی۔

ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا کہ جنرل ظہیر الاسلام سے لندن یا کینیڈا میں کبھی  ملاقات نہیں ہوئی۔ ملاقات کے دعوے جھوٹ، تہمت، الزام تراشی اور دروغ گوئی پر مبنی ہیں۔

طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ ان من گھڑت اور بےبنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔ ملکی سلامتی، اتحاد و یکجہتی اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے دعاگو ہوں۔
 

مصنف کے بارے میں