ملتان ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، سنی اتحاد کونسل کو شکست

11:13 PM, 19 May, 2024

ملتان : ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن  پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم گیلانی 83250  ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک 51 پزار 572  ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

 ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔148 میں صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔

حلقے میں آٹھ امیدوار میدان میں تھے تاہم سب سے سخت مقابلہ حسب توقع حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحادی کونسل کے امیدوار تیمور الطاف میں ہوا۔

مزیدخبریں