واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر واقعے کی اطلاعات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
واشنگٹن سے اتوار کو جاری اعلان کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کریش کی صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن کو بریفنگ دی گئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نہایت باریکی سے ممکنہ طور پر ایرانی صدر رئیسی اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت ہم اس پر مزید کوئی کمنٹ نہیں چاہتے۔