صدر زرداری وزیر اعظم شہباز شریف کاایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تشویش

صدر زرداری وزیر اعظم شہباز شریف کاایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تشویش

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آصف زرداری نے ایران کے صدر اور ان کے قافلے میں شامل ساتھیوں کی سلامتی کی دعا بھی کی۔ ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر لوگوں کے ہیلی کاپٹر سے متعلق خبر پر گہری تشویش ہے۔ صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔


وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق افسوسناک خبر سنی،  بے چینی سے اچھی خبر کا انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہے۔ ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر سے متعلق اطلاعات ہیں کہ اس نے شدید دھند والے پہاڑی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے، تاہم اس کے بعد سے ایرانی صدر اور ہیلی کا پٹر میں ان کے ہمراہ موجود ایرانی وزیر خارجہ لاپتا ہیں۔

مصنف کے بارے میں