قوم صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر کی سلامتی و صحت کیلئے دعا کرے: ایرانی سپریم لیڈر

قوم صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر کی سلامتی و صحت کیلئے دعا کرے: ایرانی سپریم لیڈر

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے  ایرانی صدر کے  ہیلی کاپٹر  کو حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر حکام کی سلامتی و صحت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ 

آئی آر جی سی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے آیت اللہ خامنہ ای نے کہ کہ ہم امید کرتے ہیں کہ خدا  صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو قوم کے بازوؤں میں واپس لوٹائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو عوام کے خادمین کے اس گروپ کی صحت کے لیے دعا کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کو فکرمند یا پریشان نہیں ہونا چاہیے ملک کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

مصنف کے بارے میں