کرپشن برداشت کریں گے نہ نااہلی، کام چوروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا: وزیر اعظم

کرپشن برداشت کریں گے نہ نااہلی، کام چوروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن برادشت کریں گے نہ نااہلی۔کام چوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ میاں نوازشریف کا دوبارہ پارٹی صدر بننا اللہ کاکرم ہے ۔

سایڈیٹرروزنامہ نئی بات اور اینکر پرسن نجم ولی خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے وزیر اعظم   نے کہا کہ معیشت کا استحکام،غربت میں کمی اورمہنگائی پر قابو پانا ترجیحات ہیں ۔ایف بی آر میں اصلاحات  کے لیے اہم نکات تیار کرلیے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس معاملات، ایف بی آر ٹریبونلز میں باصلاحیت ججوں کا تقرر ہو گا۔تجربہ کار کارپوریٹ قانون دان تعینات ہوں گے ۔اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے۔نہ کرپشن برداشت ہوگی،نہ ہی نااہلی اور کام چوری  برداشت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں