سعودیہ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو  کا انعقاد

 سعودیہ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو  کا انعقاد

ریاض:سعودیہ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو  کا انعقاد کیاگیا۔  سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار وہاں سوئمنگ سوٹ فیشن شو منعقد کیا گیا، جس میں خواتین ماڈلز نے بولڈ لباس پہنا۔

سعودیہ میں ہونے والے ریڈ سی فیشن شو کے دوران دنیا کے مختلف خطوں کی ماڈلز نے بولڈ لباس  پہن کر  واک کی۔ خواتین ماڈلز نے مراکشی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات  پہنے ۔پہلی بار سعودی عرب میں خواتین ماڈلز  کی واک ہوئی۔

واضح رہے کہ سعودی فیشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق فیشن انڈسٹری نے 2022 میں 12.5 ارب ڈالر کا کاروبار کیا اور

2لاکھ 30ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا، جو کہ سعودی جی ڈی پی کا 1.4 فیصد ہے۔

واضح رہے جس مقام پر یہ شو ہوا، وہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے پراجیکٹ گیگا پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

مصنف کے بارے میں